vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں جموں وکشمیر اوورسیز کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں جموں وکشمیر اوورسیز کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔                                                                                جدہ کے مقامی ہوٹل میں جموں وکشمیر اوورسیز کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یسین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس کی ترقی اور خوشحالی میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانی بڑی دلجمعی کے ساتھ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو وطن سے دور رہ کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ،ریاض بخاری،مولانا رشید عباسی،چیف آرگنائزر علماء کونسل پاکستان عنایت اللہ عارف نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد اور ملی یگانگت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان اور اسکی عوام کو جو درپیش مسائل ہیں ان کا ملکر مقابلہ کیا جاسکے اور ہمیں چاہئے کہ ہم ایک ہوکر پاکستان کو بہتری کی جانب گامزن کریں تقریب میں شریک سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.