vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ کرکٹ کلب کے ڈائیریکٹر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

0

جدہ کرکٹ کلب کے ڈائیریکٹر مرزا محمود الحسن کی جانب سے کلب ممبران، پلئیرز اور ،کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں شریک شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے مرزا محمود الحسن نے کہا ہے رمضان کے اس بابرکت مہینے کی یہ فضیلت ہےکہ ہم سب آپس میں افطار اور سحری میں دعوتوں کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں جس سے ہماری محبتیں بڑھتی ہیں اور دیار غیر میں ہم ایک خاندان کی ماند اکھٹے ہوتے ہیں ۔  تقریب سے آرگنائزر محمد وسیم ،سر پرست اعلی ماجد سعید خان ،چیئرمین انجینئر سیدغوث یمانی،صدر انجینئر عبد الماجد خان،جنرل سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حافظ عرفان کھٹانہ ، اور دیگر نے مرزا محمود الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے دیار غیر میں اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے اور اسطرح کی تقریبات سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے اور مضبوط ہوتے جدہ کرکٹ کلب میں پاکستان ،انڈیا ،نیپال ،افغانستان،بنگلہ دیش سری لنکا اور دیگر ممالک سب کا اکھٹا کرنا ایک خوش آئند بات ہے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نئی کٹ بھی تقسیم کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.