نیویارک پولیس نے شہری حکومت کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا
نیویارک پولیس تھانہ نمبر 47 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ اسکول کراسنگ گارڈ کی 32 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ پر سیکنڈ ڈگری اسالٹ کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 113 کے عملے نے محکمہ این وائے پی ڈی کے 62 سالہ آف ڈیوٹی اوگژلری آفیسر کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر سیکنڈ ڈگری اسالٹ،حملہ کرنا،مجرمانہ سرگرمیوں اور مقامی قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔تھانہ نمبر49 کی حدود میں 774 ایلرٹن ایوینیو پر ایک نامعلوم شخص نے 17 سالہ لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نمبر 104 کی حدود میں 76-01 77 ایوینیو پرایک نامعلوم شخص تجارتی مرکز میں داخل ہوا اور ملازم کے لاکر سے پرس،گھڑی اورکیش نکال کر فرار ہو گیا۔واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔دوسری طرف تھانہ نمبر 122 کا عملہ31 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر77 کا عملہ 78 سالہ شخص کو تلاش کررہا ہے۔ تھانہ نمبر67 کے عملے نے 29 سالہ شخص کو تلاش کرلیا۔