vosa.tv
Voice of South Asia!

کراچی کمیونٹی جرمنی کی جانب سےافطار پارٹی کا اہتمام

0

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جرمنی میں قائم تنظیم کراچی کمیونیٹی جرمنی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جرمنی میں قائم تنظیم کراچی کمیونیٹی جرمنی کی جانب سے منعقدہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا  ۔نظامت کے فرائض  خرم شہزاد اور دانش مرزا نے ادا کئے۔ننھی لائبہ ملک نے جرمن اور اردو زبانوں میں روزہ افطار  اور ماہ رمضان کی افادیت  بیان کی۔نعت رسول مقبول جرمنی کے مشہور نعت خواں سید زبیر ترمذی اور میمونہ ہاشمی صاحبہ نے پیش کی۔آخر میں  کراچی کمیونیٹی جرمنی کے ذمہ داران کا  تعارف  کروایا گیا جبکہ بہترین ضیافت کا اہتمام جناب سید عمران کی جانب سے  کراچی بریانی سے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.