vosa.tv
Voice of South Asia!

 فرینکفرٹ میں پاکستانی کلچرڈ شو کا انعقاد

0

حب الوطنی کے جذبہ کے تحت قائم ہونے والی تنظیم ہم ہیں پاکستان رجسٹرڈ نے فرینکفرٹ میں پاکستانی کلچرڈ شو کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شو میں  فیملیز بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام اور قومی ترانہ سے ہوا۔ظاہر زماں چیمہ صاحب انفارمیشن سیکرٹری ہم ہیں پاکستان اور معروف صحافی و سماجی شخصیت رابعہ جنجوعہ نے کی۔اسد اللہ طارق صاحب جنرل سیکرٹری تنظیم کے مقاصد اور پروگرام کی غرض وغایت کو بیان کیا کہ پاکستان سے دور کلچرڈ پروگرام وقت کی ضرورت ہے ۔ ہماری جو نسل یہاں پر پیدا ہوئی اور پرورش پارہی ہے ان کو پاکستان کے کلچر سے روشناس کرایا جائے آج کا پروگرام اس سفر کی کڑی ہے حاجی گلزار صاحب وائس چیئرمین نے ملی نغمہ بچوں کے ساتھ مل کر پڑھا۔بعد میں بچوں کی دلچسپی کے  لیے tambola Game  شروع کی گئی  توبچوں نے بہت دلچسپی لی۔ رہنما دانیال جہانگیر اعوان صاحب اور کراچی کمیونٹی کے روح رواں آزاد حسین صاحب نے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔پروگرام میں پاکستان سے آئے معروف اینکر اقرار الحسن خصوصی طور پر تشریف لائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.