vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ٹیکسی ڈرائیورز کے حقوق کے لیے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن بورڈ میں تین ورکر ایڈووکیٹس نامزد

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن کے بورڈ کے لیے تین مزدور حقوق کے علمبرداروں کو نامزد کیا ہے۔ ان نامزدگیوں کی منظوری سٹی کونسل سے لینا ہو گی۔

 نامزد افراد میں لیجیا گوالپا، لورلائی سالاس اور فیلیشیا سنگھ شامل ہیں۔ لیجیا گوالپا ورکرز جسٹس پروجیکٹ اور لاس ڈیلیوری ستاس یونائیڈوس کی شریک بانی ہیں، جن کی کوششوں سے ڈیلیوری ورکرز کے لیے 22 ڈالر 13 سینٹ فی گھنٹہ کم از کم اجرت اور تنخواہ میں شفافیت کے اقدامات منظور ہوئے۔ لورلائی سالاس سابق کمشنر محکمہ کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن ہیں، جبکہ فیلیشیا سنگھ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی ہیں اور ایشین امریکن چلڈرن اینڈ فیملیز کے اتحاد سے وابستہ ہیں۔ میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیورز صبح سویرے اٹھ کر کام کرتے ہیں اور انہیں اپنی کمائی سے خاندان چلانے کے قابل ہونا چاہیے۔ ڈپٹی میئر جولی سو کے مطابق ڈرائیورز بڑھتے ہوئے گاڑیوں اور انشورنس کے اخراجات کے ساتھ ایپ کمپنیوں کی جانب سے ٹرپ کی اجرت چھپائے جانے سے بھی پریشان ہیں۔ نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس نے کونسل سے ان تقرریوں کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ٹی ایل سی کا بورڈ مکمل ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.