vosa.tv
Voice of South Asia!

جام شہادت نوش کرنے والے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

0

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید سپاہی بہار خان کو ضلع ڈیرہ غازی خان اور سپاہی عمران علی کو ضلع خیرپور میں ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب،  پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔شہید سپاہی بہار خان نے 2009 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ سپاہی بہار خان نےسوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے،سپاہی عمران علی نے 2018 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی سپاہی عمران علی نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ک پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.