برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز نے اسکول آف پرفارمنس اینڈ کلچرل انڈسٹریز میں 2027 کے لیے تین ڈاکٹرل اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپس برطانوی اور تمام ممالک کے بین الاقوامی طلبہ کے لیے کھلی ہیں۔
اسکالرشپ میں تین سال کی مکمل ٹیوشن فیس اور ساڑھے تین سال تک تقریباً 21 ہزار 805 پاؤنڈ سالانہ وظیفہ شامل ہے۔ بین الاقوامی طلبہ کی سالانہ ٹیوشن فیس 25 ہزار 250 پاؤنڈ ہے، جو اسکالرشپ میں شامل ہے، تاہم ویزا فیس، ہیلتھ سرچارج، فلائٹس اور انشورنس کے اخراجات امیدوار کو خود ادا کرنا ہوں گے۔ تحقیق کے شعبوں میں آڈینس اینڈ انگیجمنٹ، کلچرل پالیسی، ڈیجیٹل پرفارمنس، پرفارمنس اینڈ پلیس، اور سوشل جسٹس شامل ہیں۔ درخواست کے لیے اچھی آنرز ڈگری ضروری ہے، جبکہ متعلقہ پیشہ ورانہ تجربے کی صورت میں ماسٹرز ڈگری لازمی نہیں۔ آئی ایلٹس میں مجموعی طور پر 6.5 اور ہر حصے میں 6.0 اسکور درکار ہے۔ امیدواروں کو پہلے پی ایچ ڈی میں داخلے کی درخواست دینا ہو گی، جس کی تجویز کردہ آخری تاریخ 24 فروری 2027 ہے۔ اس کے بعد ملنے والے نو ہندسوں کے اسٹوڈنٹ آئی ڈی کے ساتھ 24 مارچ 2027 شام 5 بجے تک اسکالرشپ کی درخواست جمع کرانا ہو گی۔ تعلیم کا آغاز یکم اکتوبر 2027 یا یکم فروری 2028 کو ہو گا۔