vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ: آکسفورڈ سعید بزنس اسکول کی فیوچر لیڈرز اسکالرشپس

0

 یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سعید بزنس اسکول نے ایم بی اے پروگرام کے لیے درخواست دینے والے باصلاحیت امیدواروں کو فیوچر لیڈرز اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکالرشپ کے تحت ٹیوشن فیس کی مد میں 40 ہزار پاؤنڈ تک مدد مل سکتی ہے۔

 اس اسکالرشپ کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں، بلکہ ایم بی اے کی درخواست دینے والے تمام اہل امیدواروں پر ان کی داخلہ درخواست کی بنیاد پر خود بخود غور کیا جاتا ہے۔ اس کی کوئی مقررہ آخری تاریخ بھی نہیں، اور امیدواروں پر ایم بی اے داخلے کے مختلف مراحل کے دوران غور ہوتا ہے۔ ہر سال تقریباً 40 اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔ انتخاب کے وقت شاندار پیشہ ورانہ ترقی، قائدانہ صلاحیت، بہترین تعلیمی ریکارڈ، جی میٹ یا جی آر ای اسکور اور رابطے کی مہارتیں دیکھی جاتی ہیں۔ امیدوار سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تعلیم کے دوران اور فراغت کے بعد بھی آکسفورڈ سعید کی نمائندگی کرے۔ یہ اسکالرشپ مخیر شخصیت وافق سعید اور سعید فاؤنڈیشن کی مدد سے دی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کی اصل رقم ہر امیدوار کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.