سعودی عرب:کاروباری پاکستانی شخصیت کی جانب سے افطار ڈنر
الخبر کے مقامی ہوٹل میں ممتاز اختر کاہلوں کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں اہم سعودی اور پاکستانی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں ہیں کہ تمام مسلمان سحروافطارکی محافل کو سجاتے ہیں جس سے باہمی بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملتا ہے سعودی اور پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے لازوال رہے ہیں جو حکومتی سطح کے علاوہ عوامی سطح پر بھی مضبوط اور مستحکم ہیں افطار ڈنر کے میزبان ممتاز اختر کاہلوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے اللہ کی جانب سے ایک ایسی رحمت کا مہینہ ہے جس کی بدولت ہم اللہ کی رحمت سے فیض یاب ہوتے ہیں اور ہم تقوی اور پرہیز گاری اختیار کرنے کا موقعہ ملتا ہے