vosa.tv
Voice of South Asia!

ہندوستان کو دبوچنے والی’شکتی‘ کون سی؟راہل گاندھی نے وضاحت کردی

0

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ان کی ہر بات کو گھما کر اس کا مطلب بدل دیتے ہیں، بدعنوانی اور جھوٹ مودی کی اصل طاقت ہے۔راہل گاندھی نے ’شکتی‘ والے بیان سے متعلق کھڑے ہونے والے سیاسی تنازع پر پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا.سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’مودی جی کو میری باتیں اچھی نہیں لگتیں، کسی نہ کسی طرح انھیں گھما کر وہ ان کا مطلب ہمیشہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ میں ایک گہری حقیقت بیان کی ہے۔‘‘انھوں نے لکھا جس شکتی کا میں نے ذکر کیا، اور جس شکتی سے ہم لڑ رہے ہیں، اس شکتی کا مکھوٹا مودی جی ہیں، وہ ایک ایسی شکتی ہے جس نے آج ہندوستان کی آواز کو، اداروں کو، سی بی آئی، انکم ٹیکس محکمہ، ای ڈی، الیکشن کمیشن، میڈیا، ہندوستان کی صنعتی دنیا اور ہندوستان کے پورے آئینی ڈھانچے کو اپنے چنگل میں دبوچ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.