اجمیر میں آگرہ سپر فاسٹ کی مال گاڑی سے ٹکر
راجستھان کےشہر اجمیر میں سابرمتی-آگرہ سپر فاسٹ کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں متعددمسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ۔یہ حادثہ اجمیر کے مدار ریلوے اسٹیشن پر اسوقت پیش آیا، جب سابرمتی-آگرہ کینٹ سپر فاسٹ ایکسپریس ایک مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق لوکو پائلٹ نے ٹرین کو روکنے کے لیے ایمرجنسی بریک بھی لگائی تاہم وہ تصادم کو نہ روک سکا۔حکام کے مطابق مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث انجن سمیت جنرل کوچ کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ کچھ مسافروں نے کہا ہے کہ انہیں چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اجمیر اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک انہوں نے زور دار آواز سنی۔ اس کے بعد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔