vosa.tv
Voice of South Asia!

 صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

0

اوہائیو میں ایک ریلی میں ٹرمپ نےخبردر کیا ہے کہ  اگر وہ صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہوئے تو خونریزی ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے بیان سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کس طرف اشارہ کر رہے تھے۔نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کی اہم ترین تاریخ ہیں۔ امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کو ملک کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا۔ امریکی صدارتی انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے جا رہے ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھرصدارتی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کے طور پر اپنا نام تقریباً فائنل کر لیا ہے۔ اوہائیو میں ایک ریلی میں ٹرمپ نے یہاں تک خبردار کیا کہ اگر وہ صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہوئے تو خونریزی ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے بیان سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کس طرف اشارہ کر رہے تھے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے امریکی آٹو انڈسٹری کے حوالے سے بھی دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا،5 نومبر ہمارے ملک میں سب سے اہم تاریخ ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے صدر اور ان کے مخالف جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بدترین صدر قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین میکسیکو میں کاریں بنا کر امریکہ میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا  کہ اگر میں صدر نہ بنا تو پورے ملک میں خونریزی کی صورتحال ہو جائے گی۔ یہ سب سے کم امکان والی چیز ہے۔ ملک میں خون خرابہ ہو گا لیکن وہ گاڑیاں یہاں بیچنے والے نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.