vosa.tv
Voice of South Asia!

افغانستان،سڑک حادثے میں21 افراد جان سے گئے

0

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک سڑک حادثے میں 21 مسافرجاں بحق  جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔صوبائی حکومت کے ترجمان مولوی محمد قاسم ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جان لیوا حادثہ گریشک ضلع میں ایک سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ہرات جانے والی مسافر بس ایک ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی جس سے 21 موقع پر ہی جاں بحق  ہو گئے۔انہوں نےمزید بتایا کہ مرنے اور زخمی ہونےوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی شواہد کے مطابق حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.