vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت نے شہریت قانون پر امریکی تنقید کو غلط اورغیرمنصفانہ قراردیدیا

0

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ شہریت ایکٹ 2019  بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ہمیں 11 مارچ کو شہریت ترمیمی قانون کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے، ہم اس ایکٹ پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ تھا مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام کمیونٹیز کے لیے مساوی سلوک بنیادی جمہوری اصول ہیں۔11 مارچ کو مودی سرکار نےمخالفت کے باوجود2019 کے متنازعہ شہریت کے ترمیمی قانون کو نافذ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.