vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی نوجوان نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا

0

پاکستان کے ضلع اٹک کے رہائشی عدیل احمد کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے روڈ پر ایک شاپر بیگ ملا جس میں ایک لاکھ ریال تھا جو پاکستانی تقریباً 75 لاکھ روپے بنتے تھے لیکن عدیل احمد نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شاپر بیگ میں سے موبائل نمبر نکال کر شاپر بیگ کے مالک کو فون کرکے آگاہ کیا اور پورے پیسے واپس کردیئے جس پر پیسوں کے مالک نے خوبصورت لفظوں کے ساتھ عدیل احمد اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کی ایمانداری پر شاباش دی اور کہا کہ یہ پاک سعودی دوستی کا محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے یاد رہے پاکستان کا ہر شہری ملک سے باہر اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے لہذا عدیل احمد کیطرح ہر پاکستانی کو ایمانداری کی مثال قائم کرنی چاہئے تاکہ پاکستان کا وقار بلند ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.