زمبابوے میں جعلی مذہبی پیشوا کے قبضے سے ڈھائی سو بچے ریسکیو کر لیے گئے
زمبابوے کی پولیس نے ایک جعلی مذہبی پیشوا کو گرفتار کر کے 250 بچوں کی جانیں بچا لیں، پولیس کا کہنا تھا کہ اسماعیل چوکورونگروا نامی شخص نے ہرارے کے شمال مغرب میں ایک فارم میں ایک ہزار سے زائد پیروکاروں پر مشتمل فرقہ بنایا ہوا تھا، بچوں سے فرقے اور قیادت کے فائدے کے لیے مختلف جسمانی سرگرمیاں لی جا رہی تھیں، ریسکیو کیے گئے 251 بچوں میں سے 246 کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔پولیس حکام کے مطابق بچے اسکول جانے کی عمر میں تھے لیکن انھیں رسمی تعلیم نہیں دی جا رہی تھی، بلکہ ان سے نہایت سستی مزدوری کروائی جا رہی تھی، جعلی مذہبی پیشوا ان سے زندگی کا ہنر سکھانے کے نام پر مشقت کروا رہا تھا