ممتا بینرجی گر کر شدید زخمی ہو گئیں
بھارت کی ممتاز خاتون سیاست دان ممتا بینرجی اپنے گھر میں کمرے سے باہر نکلتے وقت پھسل کر منہ کے بل گر گئیں، جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔وزیر اعلیٰ کے ماتھے پر گہری چوٹی آ گئی ہے، زخم سے بہت زیادہ خون بہنے اور چکر آنے کی شکایت پر انھیں فوری طور پر کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، بعد ازاں ان کے ماتھے پر آئے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور انھیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ضروری ٹیسٹ کے بعد انھیں گھر جانے دیا گیا، کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم اور پارٹی کے کئی رہنماؤں نے اسپتال پہنچ کر ممتا بینر جی کی عیادت کی۔ترنمول کانگریس پارٹی نے عوام سے ممتا بینرجی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے.