vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی آف میلبورن ہیومن رائٹس اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواستیں شروع

0

یونیورسٹی آف میلبورن نے انسانی حقوق اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جو ماسٹرز بائے ریسرچ اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ پروگرام ہے۔

یہ اسکالرشپ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ملکی و غیر ملکی طلبہ کے لیے دستیاب ہے جو ماسٹرز بائے ریسرچ یا پی ایچ ڈی سطح پر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس معافی کے ساتھ سالانہ تقریباً 44 ہزار آسٹریلین ڈالر کا وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا، جبکہ ریسرچ ماسٹرز کے لیے 2 سال اور پی ایچ ڈی کے لیے 3.5 سے 4 سال تک مالی معاونت دی جائے گی۔ بین الاقوامی طلبہ کے لیے ریلوکیشن الاؤنس اور ہیلتھ کور سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں، جس سے مجموعی سپورٹ ویلیو تقریباً 89 ہزار سے 155 ہزار آسٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو پہلے یونیورسٹی آف میلبورن کے کسی ریسرچ پروگرام میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا اور پھر انسانی حقوق کے شعبے میں اپنی تحقیق کا واضح منصوبہ پیش کرنا ہوگا۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ نتائج فروری 2027 میں جاری کیے جائیں گے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.