ویڈیو: ٹوائلٹ پیپرز نے ہائی وے کو بلاک کر دیا
ٹوائلٹ پیپرز سے لدے ٹرک سے گرنے والے سیکڑوں رولز نے ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے بیان کے مطابق ٹوائلٹ پیپر کے رول نیو ہال کے علاقے میں واقع انٹراسٹیٹ 5 کی ایک لین پر گرے، جس کی وجہ سے گھنٹوں تک ٹریفک رکا رہا۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو سڑک پر بکھرے ہوئے لاتعداد رول اٹھاتے اور سڑک سے پرے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر دل چسپ قسم کے تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ’’کتنا حسب حال ہے، پوری ریاست بیت الخلا میں واقع ہے۔