صدارتی انتخابات؛ ٹرمپ اوربائیڈن کو مطلوبہ مندوبین کی حمایت مل گئی
جوبائیڈن کےحاصل ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیےدرکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ٹرمپ کو مسیسسپی،جارجیا اور واشنگٹن اور ہوائی کے چاروں ریاستوں کے مندوبین کی حمایت حاصل ہے،ٹرمپ کو فی الوقت گیارہ سو اکیاسی ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔ امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔