vosa.tv
Voice of South Asia!

سلمان خان کا اچانک اپنی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان

0

سلمان خان پہلی مرتبہ ہدایت کار اے آر مروگاداس کی اگلی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سلمان خان نے فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ فلم عید 2025ء میں ریلیز ہوگی۔سلمان خان نے اس فلم کا نام تو نہیں بتایا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کی دیگر کاسٹ یا ٹیم کے حوالے سے بھی کوئی نام منظرِ عام پر نہیں آیا ہے۔ڈائریکٹر اے آر مروگاداس اداکار عامر خان، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.