vosa.tv
Voice of South Asia!

تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والے نوجوانوں کو کچل ڈالا

0

بھارت میں تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والے نوجوانوں کو کچل ڈالا۔اترپردیش کے شہر گورکھپور میں تیز رفتار کار نے تین نوجوانوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ تیسرا شخص تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سڑک کنارے چل رہے ہیں اسی اثنا میں تیز رفتار کار ڈرائیور انہیں روندتے ہوئے فرار ہوجاتا ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت معین، عقیل احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ طاہر کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، صارفین کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ کچھ صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ نوجوانوں کو جان بوجھ کر کچلا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.