’اگر شوہر’مودی‘کا نعرہ لگائے تو بیوی کھانا نہ دے‘
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر نریندر مودی کا نعرہ لگائے تو انہیں کھانا نہ دیں۔اروند کیجریوال میں دہلی میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مرد مودی کا نام لے رہے ہیں لیکن آپ کو اسے درست کرنا ہوگا اگر آپ کے شوہر مودی کا نام لیتے ہیں تو اسے بتائیں کہ آپ انہیں رات کا کھانا نہیں دیں گی۔اروند کیجریوال نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ممبران سے کہیں کہ وہ ان سے حلف لیں کہ وہ اے اے پی کی حمایت کریں گے۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ دوسری خواتین کو بتائیں جو بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں کہ صرف آپ کے بھائی کیجریوال ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ دوسری خواتین کو بتائیں کہ میں نے بجلی مفت کردی ہے، بس ٹکٹ مفت کردی اور اب ہر ماہ ہزار روپے خواتین کو دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟ پھر بی جے پی کو ووٹ کیوں دیں، اس بار کیجریوال کو ووٹ دیں۔دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اب تک خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔