انڈونیشیا:سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے18 افراد جاں بحق
انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 دیگر افراد لاپتا ہیں۔شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے مغربی صوبے سماترا میں پیسیسار سیلتان ریجنسی شدید متاثر ہوا، جس کے سبب تقریباً 46 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کے قائم مقام سربراہ کے مطابق 11 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 5 لاپتا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملبے کی وجہ سے ریسکیو کی جاری کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ڈونی گسریزال کا کہنا تھا کہ سیلاب کا اثر شدید تھا، ہم سڑکوں کو کلیئر کر رہے ہیں، ہماری گاڑیاں ابھی وہاں سے گزر نہیں سکتیں۔ مختلف حصوں میں ہفتہ کی رات گئے تک بجلی منقطع تھی۔نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 20 ہزار سے زائد مکانات زیر آب آ گئے، اس کے علاوہ 8 پل تباہ ہو گئے۔سماترا میں پڈنگ پاری مان ریجنسی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جا ں بحق ہو گئے۔انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے، اور کچھ جگہوں پر جنگلات کی کٹائی سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔