ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ’آرکیڈین کا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ’آرکیڈین‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کی ہارر اور تھرلر فلم ’آرکیڈین‘ 12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں جیدین مارٹیل، میکسویل جنکنس، سیدی سویرال اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بینجمن بریور نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مائیک نلون نے لکھی ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آفت زدہ علاقے میں خوفناک مخلوق کا بسیرا ہے اور جڑواں بچوں کو بچانے کے لیے والد جان پر کھیلنے کو تیار ہے۔