vosa.tv
Voice of South Asia!

سویڈن:دہشت گردی کے شبے میں4افراد گرفتار

0

چاروں ملزمان کو اسلامی انتہاپسندی اور منظم جرائم کے تعلق میں پکڑا ہے

یہ گرفتاریاں اسی دن عمل میں آئیں جب سویڈن نیٹو کا 32 واں رکن بنا۔سویڈن کی سیکیورٹی سروس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے چار افراد کو اسلامی انتہا پسندی اور منظم جرائم سے تعلق رکھنے والے "دہشت گردی کے جرائم” کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔سویڈن میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا کسی مخصوص حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن  مختصر بیان میں کہا کہ اس نے ” طویل عرصے سے مانیٹرنگ کی جارہی تھی ۔”سویڈن کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سٹاک ہوم کے جنوب میں ٹائرسو میں پولیس کی ایک بڑی کارروائی ہوئی ہے۔ پبلک براڈکاسٹر SVT نے کہا کہ "ایک کلب ہاؤس میں زور دار دھماکا ہوا” لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے۔ سویڈن کی سیکورٹی سروس نے دہشت گردی الرٹ  میں کہا تھا کہ قرآن کو نذرآتش کرنے کے واقعات کے بعد سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ  جمعرات کی رات کو گرفتاریاں اسی دن ہوئیں جب سویڈن نیٹو کا 32 واں رکن بنا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.