vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں 23 مارچ کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

0

سعودی عرب میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکی ثقافت کے رنگوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا جن کو ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے خوب پسند کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت کی تقریب میں ریاض ریجن کے گورنریٹ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز السدیری اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ دیگر ممالک کے غیر ملکی سفیروں اور دیگر افسران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقعہ پر یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ پروگرام پیش کیے گئے جس میں خٹک ڈانس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا اور رباب کے سروں نے دلوں کو مو لیا ۔ا سکول کے بچوں نے پاکستانی علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا اور فوک گیتوں پر ٹیبلوز پیش کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جسے کے حصول کے لئے 23 مارچ 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ملکر جدوجہد کی اور پاکستان معرض وجود میں آیا ۔۔تقریب میں ریاض گورنریٹ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز السدیری نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.