vosa.tv
Voice of South Asia!

دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی پرنسپل اور اساتذہ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب

0

سعودی عرب کے دمام شہر میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب سجائی گئی جس میں کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی  پرنسپل محمد اجمل جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں معلم اور مدرس کی قدر نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی بچوں کو معاشرے کا عظیم فرد بنانے اس کے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئرمین منشأء طاہر کا کہنا تھا کہ قوم کے معمار پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اعلی تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کا وقار بلند ہو۔ تقریب سے ؛ حفیظ اللہ جلال ؛ ندیم احمد ؛ مختیار احمد خٹک ؛ افضال بدر ؛ محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہمارا فخر ہیں جن کی بدولت ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.