نیویارک:1 لاکھ ڈالرکالوٹا ہواسامان برآمد نہ ہونے پرتاجر پریشان
نیویارک شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ آئے روز پیش آنے والے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہے۔نیو یارک پولیس سے شہر میں مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کرلی۔۔ تھانہ نمبر 72 کا عملہ 58th اسٹریٹ پر دو مختلف ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعات 18 اور 20 فروری کو رونما ہوئے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر46کا عملہ 8 ایسٹ فورڈھم روڈ پر 54 سالہ شخص سے 100,000$ مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہی ہے نہ لوٹا سامان برآمد ہوسکا ہے جس سے تاجر کی پریشان ہے۔ واقعہ 5 مارچ کو پیش آیا۔