نیویارک:میڈیکل کالج میں ٹیویشن فیس معاف ہونے پر طلباء خوشی سے نہال
معروف سرمایہ کار خاتون نے ایک ارب ڈالر کا عطیہ کالج کو دیا ،خوشی سے طالبہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے
نیویارک میں طبی تعلیم کے ایک معروف ادارے نے چار سالہ ٹیوشن فیس معاف کردی ہے۔ اب تمام طلبہ اعلیٰ تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔یہ اقدام ایک سابق پروفیسر اور وال اسٹریٹ کے معروف سرمایہ کار کی بیوہ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کے عطیے کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔رُتھ گاٹزمین نے البرٹ آئنسٹائن کالج آف میڈیسن کو ایک ارب ڈالر کا عطیہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے دیا ہے کہ طب کی اعلیٰ تعلیم پانے والے نادار افراد کی خدمت کرنے کے قابل ہوسکیں۔طبی تعلیم کے اس ادارے میں انرولمنٹ کرانے والے بیشتر طلبہ کم آمدنی والے طبقے کے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹیوشن فیس کی مکمل معافی سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔