vosa.tv
Voice of South Asia!

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر انڈوں سے حملہ

0

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں لوک سبھا کے رکن بنڈی سنجے پر کانگریس کے کارکنوں نے انڈوں سے حملہ کر دیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔پرجاہتا یاترا کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور اس دوران بنڈی سنجے کے قافلے پر انڈوں سے حملہ کیا گیا۔ کانگریس کے کارکنوں نے بنڈی سنجے پر حملہ کیا انڈے پھینکے جو میڈیا کے نمائندوں کو لگے، کانگریس نے پرجاہتا یاترا کو روکنے کی کوشش کی۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ نے ہنگامے کے باوجود سخت سکیورٹی میں یاترا مکمل کی۔ ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں کچھ لوگوں کو پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر میں اس حلقہ حسن آباد سے الیکشن ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، لیکن کیا پونم پربھاکر شکست پر ایسا کریں گی؟کانگریس کے کارکنوں کو خبردار کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن آپ اسے بزدلی سمجھ رہے ہو، میں بزدل نہیں ہوں، اگر آپ بی آر ایس پارٹی کی طرح تکبر کا مظاہرہ کریں گے تو لوگ اپنا غصہ ظاہر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.