فلسطینیوں کے حق میں چین کے بیان پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا
اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کو مسلح جدوجہد کے حق کا بیان دینے پر چین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آئی سی جے میں چینی قانونی مشیر کے بدقسمتی سے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس کے مطابق مسلح جدوجہد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حصہ ہے اور آزادی کے حصول کے لیے ایک جائز ہتھیار ہے۔لیور ہیات نے کہا کہ جنگ کے قوانین عام شہریوں کے خلاف منظم اور ٹارگٹڈ حملے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں، چینی بیان کو حماس کے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کی حمایت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔حیات کا کہنا تھا کہ چین کو خود سے پوچھنا چاہیے کہ مزاحمتی تنظیم حماس نے آئی سی جے میں اپنے قانونی مشیر کے الفاظ کا خیر مقدم کیوں کیا۔