vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ہاؤسنگ بحران کا خدشہ، 12 ہزار افراد کا بے گھر ہونے کا خطرہ

0

نیویارک میں ہاؤسنگ واؤچر پروگرام کی فنڈنگ ختم ہونے کے بعد تقریباً 5,200 خاندان متاثر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12,000 سے زائد افراد بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 2021 میں شروع کیے گئے ایمرجنسی ہاؤسنگ واؤچرز کی فنڈنگ وقت سے پہلے ختم کر دی گئی ہے، جس سے ہزاروں معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے لیے رہائش کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ یہ خاندان شہر کے ہر ضلع میں موجود ہیں، جبکہ سب سے زیادہ اثر برونکس اور بروکلین میں دیکھا جا رہا ہے۔نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی (NYCHA) نے متاثرہ افراد کو پبلک ہاؤسنگ ویٹ لسٹ میں درخواست دینے کی ہدایت کی ہے، تاہم پہلے سے ہی لاکھوں افراد انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔میئر زوہران ممدانی نے کہا ہے کہ شہر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ دوسری جانب متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ واؤچر ختم ہونے کی صورت میں وہ شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جائیں گے اور بے گھری کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.