vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط مان گیا

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان غزہ سے متعلق ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط پر آمادگی ظاہر کی۔ میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے کیونکہ مستقبل میں کوئی بہتر پیشکش نہیں ہوگی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں آئندہ ہفتے کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ میں فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ غزہ کی حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، اب تک 56,647 فلسطینی اس تنازع میں شہید ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.