vosa.tv
Voice of South Asia!

گھر کے باہر بیٹھی بچی کتوں کے حملے سے جاں بحق

0

بھارت کے شہر دہلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ایک 2 سالہ بچی کو 150 میٹر تک گھسیٹا اور بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور پھر اس کی جان لے لی۔دہلی پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد بچی کی لاش کو اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔نئی دہلی میونسپل کونسل کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔بچی کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی دہلی میں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.