vosa.tv
Voice of South Asia!

اچھی پرورش سے معذور بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

0

سعودی عرب:جدہ میں معذور بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے تقریب

سعودی عرب کے شہر جدہ میں معذور بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی۔جدہ میں مشعل راہ کی بانی آمنہ افتاب اور اریج فاروقی نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کو ابتدائی تعلیم و تربیت کی نارمل بچوں سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ تعلیم کی بدولت معذور بچوں کی نشو ونما بہتر انداز سے آگے بڑھتی ہے اس لئے معذور بچوں کی بہتر انداز سے پرورش ہی انہیں معاشرے میں بہتر کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکتی ہے تقریب سے شازیہ خلیل،رخشندہ پوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں فلاحی کاموں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والوں میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.