امریکہ میں نامعلوم غباروں کی پرواز سے حکام کی دوڑیں لگ گئیں
امریکی فضائی حدود میں نامعلوم غباروں کی پرواز سے ہلچل مچ گئی۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ نہ صرف امریکی ریاست کولوراڈو کے اوپر نامعلوم غبارے نے پرواز کی بلکہ متعدد مغربی ریاستوں کے اوپر بھی پرواز کی ہے۔حکام کے مطابق فوجی طیارے اس وقت نامعلوم غبارے کا سراغ لگا رہے ہیں تاہم غبارے سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال فروری میں بھی امریکی فضا میں اسی طرح کے غبارے نے ہلچل مچا دی تھی جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ چینی جاسوسی غبارا تھا جسے امریکی جنگی جہازوں نے کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔دوسری جانب چینی حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ اس طرح کا الزام لگا کر چین کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اس غبارے کو شہری موسمیاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جو تیز ہواؤں کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا اور امریکی حدود میں داخل ہو گیا۔