سعودی پریس ایجنسی میں مملکت کی 3 سو سالہ تاریخ کی نمائش
سعودی عرب میں یوم تاسیس قومی جوش وخروش اور بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی میں مملکت کی 3 سو سالہ تاریخ کے حوالے سے نمائش اور ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی خبر رساں ادارے میں یوم تاسیس کے حوالے سے شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں روایتی عرب رقص بھی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہا نمائش میں 3 سو سال قبل سعودی عرب کی بنیاد رکھنے والے امام محمد بن سعود کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئی۔ اسکے علاوہ سعودی عرب کے اب تک کے تمام فرمانرواوں کی تصاویر اور انکے حالات و واقعات پر مبنی معلومات بھی فراہم کی گئیں نمائش میں الدراعیہ کے علاقے کا ماڈل سمیت علاقائی تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جس میں عرب ثقافت پر مبنی ملبوسات اور پہلا سعودی پرچم بھی رکھا گیا ہے نمائش دیکھنے والوں کی دلچسپی کے لئے روایتی عرب ڈانس بھی پیش کیا جا رہا ہے جس میں ثقافتی لباس میں ملبوس سعودی شہری تلوار رقص پیش کر رہے ہیں نمائش کو دیکھنے کے لئے سعودی اور دیگر غیر ملکی شرکت کر رہے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم تاسیس کے موقعہ پر جہاں بلندوبالا عمارتوں کو تھری ڈی لائٹس سے سجایا گیا تھا وہیں فیصلیہ ٹاور پر ڈارون شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ کنگ عبدالعزیز لائبریری پر لیزر لائٹس کا مظاہرہ ہوا اسکے ساتھ ساتھ کنگڈوم ٹاور پر بھی یوم تاسیس کے حوالے سے روشنیوں سے سجایا گیا یوم تاسیس کی مختلف تقریبات کو دیکھنے کے لئے سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے ملکر یوم تاسیس کو یادگار بنا دیا۔