سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ غیر ملکیوں کو عزت اور پیار سے نوازا
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
سعودی عرب کے نخلستان اور ساحلی علاقے نیوم میں پاکستانی اور خلیجی ممالک کی کمیونٹی کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں غیر ملکیوں نے مملکت سعودی عرب سے اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر تقریب کے میزبان طلال حجار نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت ہمارے دل اس مقدس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں روزگار کے مواقع فراہم کیے سعودی عرب کی ترقی کی لیے ہم سب کو مل کر پل کا کردار ادا کرنا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا ریاض بیگ کا کہنا تھا سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ غیر ملکیوں کو جس عزت اور پیار سے نوازا ہے اس کی دوسری مثال نہیں ملتی جس پر ہم شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین کرتے ہیں۔