vosa.tv
Voice of South Asia!

کسانوں کا احتجاج، انڈین حکومت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

0

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق درجنوں اکاؤنٹس کو بند اور پوسٹس کو ہٹانے کے حکومتی حکمنامے سے عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے۔انڈین حکومت نے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ایکس کی انتظامیہ سے بعض اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا ہے تاہم ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتی اور آزادی اظہار رائے کی بنا پر پوسٹس کو نہیں روکنا چاہیے۔ایلون مسک کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی ایکس انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم پر انڈین حکومت کے ایگزیکٹیو آرڈر شائع کیے بغیر پوسٹ میں جواب دیا۔ ایکس کی گلوبل افیئرز ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے حکومت کا ایگزیکٹیو آرڈر اپنے پلیٹ فارم پر شائع نہیں کر سکتے تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس کو عوام کے سامنے لانا شفافیت کے لیے بہت ضروری ہے۔حکومت کی جانب سے ایکس کو جاری کیے گئے آرڈرز میں ایسے اکاؤنٹس اور پوسٹس شامل ہیں جن سے متعلق جرمانوں اور سزاؤں کا ذکر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.