غزہ جنگ بندی:برطانوی اسپیکر پارلیمنٹ نے معافی مانگ لی
برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر لنزے ہوئل نے غزہ جنگ بندی کےحوالےسے تنازع پر ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔غزہ جنگ بندی کےحوالےسے تنازع پر ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگی گئی۔ تنازع اسرائیلی جارحیت پر لیبر کی تحریک پر ووٹ دینے کی اجازت سے شروع ہوا۔ٹوری اور ایس این پی نے اسپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔ اسپیکر کیخلاف 33 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے۔اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 33 ارکان کافی نہیں اور آئندہ دنوں میں مزید ارکان بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر سکتے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کیلئے ناز شاہ نے اسپتال میں داخل ہونے کے سبب پراکسی ووٹ دیا۔ نازشاہ نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے ووٹ دوں گی۔ نازشاہ طبعیت ناساز ہونے کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں۔