امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے،چین
چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی رابطہ بند کرے۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت چین کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات ،چین امریکا تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کے علاقے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور چین -امریکا کے 3اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت چین کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات ،چین امریکا تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکا کے 3اعلامیوں کی پابندی کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم و مضبوط اقدامات کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کا یہ ردعمل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کو 75 ملین ڈالر کے جدید ٹیکٹیکل ڈیٹا لنک سسٹم کی فروخت کی منظوری دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔