vosa.tv
Voice of South Asia!

وینزویلا ، سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 23 افرادجا ں بحق

0

وینزویلا کی ریاست بولیوار میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام نے آپریشن کے بعد جاں بحق مزدوروں  کی  لاشیں نکال لی۔سول پروٹیکشن کے نائب وزیر کارلوس پیریز امپویڈا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ کان کی ایک دیوار کھلے گڑھے میں کام کرنے والے مزدورں پر آہستہ آہستہ گر رہی ہے، کچھ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر لپیٹ میں آ گئے۔حکام کے مطابق تقریباً 200 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔بولیوار کا علاقہ سونا، ہیرے، لوہے، باکسائٹ، کوارٹج اور کولٹن سے مالا مال ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.