vosa.tv
Voice of South Asia!

عاصم اظہر کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم، سجل علی بھی شامل

0

یوٹیوب پر جاری کیے گئے گانے میں عاصم اظہر اپنی منفرد گلوکاری کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور ان کا نیا گانا ٹوٹے دلوں کے دکھوں کا احاطہ کرتا ہے۔گانے کے بول ایک ایسے جوڑے کے درد کو بیان کرتے ہیں جن کی آپس میں جدائی ہوگئی ہے اور وہ کربناک کیفیات سے گزر رہے ہوں۔سجل علی اور عاصم اظہر پر عکسبند کیے گانے میں اداکارہ اور گلوکار کے درمیان محبت کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے جبکہ اس میں سجل علی کی فطری تاثرات کے ساتھ پرفارمنس کو مداح پسند کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.