غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل نہیں کر رہے، اسرائیل
اسرائیلی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو ملک بدر نہیں کرے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفد نے یہ بھی کہا کہ اگر سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل حزب اللہ کو لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد سے ہٹانے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایران اور حزب اللہ پر جنوبی لبنان سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے.اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی مزید شدید اور جان لیوا ہونے کے باعث غزہ جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔