vosa.tv
Voice of South Asia!

کپل شرما نادر علی کیساتھ کام کرنے خواہشمند

0

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے ساتھ دبئی میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا بھی تعلق لاہور سے ہے۔یوٹیوبر نادر علی نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور ان سے ہونے والی گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کپل بھائی جلد ہی آپ سے لاہور میں ملاقات ہوگی۔ ویڈیو کلپ میں کپل شرما کو نادر علی اور ان کے شو کی تعریفیں کرتے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں بھارتی کامیڈین نادر علی سے حال احوال دریافت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں کہ ابھی میں آپ کا ہی شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا شو کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں جو دبئی میں ہو۔بھارتی کامیڈین نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کچھ پروجیکٹس پر کام کیا ہے، جب بھی دبئی جائیں گے تو نادر علی سے رابطہ کریں گے اور ساتھ بیٹھ کر ان پرجیکٹس سے متعلق ساری چیزیں طے کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.