مطالبات کی منظوری تک بھارتی کسانوں نے ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان
بھارتی کسانوں نے آج سے پنجاب بھر میں ریلوےسروس معطل کرنے کا اعلان کردیا اور کہا اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوےسروس بند کردی جائے گی۔بھارتی کسانوں کا دہلی چلومارچ چوتھے روز بھی جاری ہے، بھارتی پولیس نے دہلی اورمضافات میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔دہلی آنے والے تمام راستوں پررکاوٹیں کھڑی کردی ہیں، بھارتی کسانوں نے آج سے پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمطالبات منظورنہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوے سروس بند کر دی جائے گی۔بھارتی پولیس کی جانب سے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ پر انوکھے انداز سے جوابی کارروائی کی گئی، کسانوں نے آنسو گیس کے زہریلے اثر کو کم کرنے کیلئے منہ پرملتانی مٹی لگائی اور جوٹ کے بیگ کو ماسک کے طور پر استعمال کیا۔دہلی چلو مارچ کے دوران کسانوں نے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے پتنگوں کی مدد سے آنسو گیس کے ڈرون کو گرانےکی کوشش کی۔4 روزسے جاری مارچ میں کسانوں نے 7 مقامات پر ٹرین روکنے کی دھمکی دیتےہوئےریل روکومہم کااعلان کیا جبکہ کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنےکااعلان کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مظالم ڈھانے کے باوجود کسان احتجاج کرنے پر قائم ہے ، مودی سرکار کے کسانوں کےحقوق کو پامال کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے کسانوں کو اپنے مقصد سے نہ ہٹا سکے۔