vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل کو  رفح میں مزید جنگی کارروائی سے پہلے سوچنا ہوگا ،ڈیوڈ کیمرون

0

رفح میں سات اکتوبر کے بعد 13 لاکھ بے گھر فلسطینی شہری پناہ لیے ہوئے ہیں۔ آئے روز اسرائیلی بمباری کی جا رہی ہے۔ پیر کے روز ایسی ہی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 67 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے اسرائیل نے اس بمباری کی آڑ میں دو مغویوں کو رہائی دلائی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون سے رپورٹرز نے دریافت کیا تھا کہ کیا اسرائیل بین الاقوامی قانون سے بالا تر ہے ؟ کیمرون نے کہا یہ سوچنا غیر ممکن ہے کہ اتنی گنجان آبادی میں جنگ کیسے کی جائے۔ کیونکہ رفح میں موجود فلسطینیوں اور بے گھر شہریوں کے لیے جانے اور رہنے کی کوئی اور جگہ نہیں ہے۔کیمرون نے کہا  ہم رفح کی صورت حال پر بہت تشویش میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اس بمباری کو روکے اور مزید کسی بھی کارروائی کے کرنے سے پہلے بہت سنجیدگی سے سوچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہم جنگ میں فوری وقفہ چاہتے ہیں اور یہ جنگی وقفہ آگے چل کر سیز فائر میں تبدیل ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.