vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک : کانگریس کا اسپیشل الیکشن، ٹام سوازی نے میدان مارلیا

0

نیویارک  میں ڈسٹرکٹ تھرڈ سے  کانگریس کی نشست کے  لیے منعقدہ  خصوصی انتخاب میں ڈیموکریٹ اُمیدوار ٹام سوازی نے  اپنی ری بپلیکن حریف مازی فلپ کو  شکست دے دی۔ اسپیشل  الیکشن کے انتخابی نتائج کے  مطابق ڈیموکریٹ ٹام سوازی نے  54 فیصد ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا  اور ایک بار پھر کانگریس مین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان ری پبلیکن پارٹی سے ان کے مدِ مقابل  خاتون امید وار  مازی فلپ  45 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ فتح  کے بعد ٹام سوازی کی تقریر کے دوران  مظاہرین  نے غزہ میں جنگ  بندی کے مطالبات دہرائے۔۔ٹام سوازی  نے الیکشن  میں کامیاب  ہونے پر مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ ٹام سوازی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا قائل ہوں ،، ہم نے اپنے عوام کے  لیے کچھ  کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ٹام سوازی نے کانگریس مین کی یہ نشست نیویارک کے گورنر کے انتخاب کے لیے چھوڑ دی تھی جس پر ری پبلیکن پارٹی کے جارج سینٹاس منتخب ہوئے تاہم  گزشتہ سال انھیں فراڈ کے الزام میں اس سیٹ  ہاتھ دھونا پڑا۔ اب اسپیشل  الیکشن میں ٹام سوازی نے   دوبارہ اس نشست پر کامیابی حاصل  کرلی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.